ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سعودی حکومت پر مقدمہ دائر کرنے کا بل کانگریس سے منظور

سعودی حکومت پر مقدمہ دائر کرنے کا بل کانگریس سے منظور

Sat, 10 Sep 2016 16:55:37    S.O. News Service

نیویارک،10ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکہ کی کانگریس نے متفقہ طور پر اس بل کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت 11ستمبر میں امریکہ پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سعودی عرب کی حکومت پر مقدمہ کر سکیں گے۔صدر براک اوباما نے ایک بار پھر اس بل کی مخالفت کی ہے تاہم کانگریس ممبران اگر زیادہ زیادہ ووٹ حاصل کر لیتے ہیں تو صدارتی ویٹو کو رد کر سکتے ہیں۔امریکی اتحادی سعودی عرب ستمبر 11-2001میں امریکہ پر ہونے والے حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کرتا ہے۔ڈیموکریٹ جماعت کے ممبر کانگریس جیرلڈ نیڈلر نے اس بل کو سپانسر کیا۔ انھوں نے کہا ہم اس بل کو کانگریس میں امریکہ پر حملوں کے 15سال مکمل ہونے سے قبل لانا چاہتے تھے۔صدر اوباما نے متنبہ کیا ہے کہ اگر یہ بل منظور کیا گیا تو سعودی عرب بھی اسی قسم کا قانون امریکی شہریوں کے خلاف منظور کر سکتا ہے۔تاہم ممبر کانگریس کا کہنا ہے کہ یہ درست نہیں ہے کیونکہ اگر امریکہ اگر شدت پسندوں کی مالی معاونت نہیں کرتا تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں۔واضح رہے کہ ڈیموکریٹ جماعت کی جانب سے صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن اس بل کی حمایت کرتی ہیں۔دوسری جانب امریکی سینیٹرز کے ایک گروپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ وہ صدر اوباما کی جانب سے سعودی عرب کو ایل بلین ڈالر کے ہتھیار بیچنے کی مخالفت کریں گے۔یاد رہے کہ سعودی عرب کی حکومت 11ستمبر 2001میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور پینٹاگون پر حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کرتی ہے۔اس بل کے تحت ستمبر 11کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ امریکی عدالت میں سعودی عرب کی حکومت پر مقدمہ کر سکیں گے۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے دھمکی دی تھی کہ اگر یہ ایسا قانون بنایا گیا تو وہ امریکی بونڈ بیچ دے گا یعنی کہ اربوں ڈالر امریکی معیشت سے نکال لے گا۔ لیکن سینیٹرز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی یہ دھمکی محض الفاظ کی حد تک ہے۔اس بل کی منظوری میں سینیٹ میں کئی ڈیموکریٹ سینیٹرز نے براک اوباما کے خلاف جاتے ہوئے اس بل کے حق میں ووٹ دیا۔
 


Share: